Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بارش کا کلاوڈ سیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں، موسمیات

موسمیات کی جانب سے بارش کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکزبرائے موسمیات کے ماہر‘عقیل العقیل’ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب جدہ میں ہونے والی بارش کا ‘کلاوڈ سیڈنگ’ سے کوئی تعلق نہیں۔
متوقع بارش کے حوالے سے مرکز نے پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جمعرات سے سنیچرتک جدہ اوردیگرعلاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ماہرموسمیات عقیل العقیل نے مزید کہا کہ مکہ ریجن میں کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔
ہونے والی بارش کے حوالے مرکز کی جانب سے پہلے ہی انتباہ جاری کیا جاچکا تھا۔
واضح رہے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے اگست 2022 میں مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کے لیے آپریشن کیے گئے تھے جس میں 4 مخصوص طیاروں کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کلاوڈ سیڈنگ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیاگیاتھا۔
 

شیئر: