Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر: 15 مئی سے ڈیجیٹل بورڈنگ پاس کا اجرا

روایتی بورڈنگ پاس بھی جاری کرانے کی سہولت برقرار رہے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
امارات ائیرلائن کی جانب سے 15 مئی سے ڈیجیٹل بورڈ نگ پاس  کا اجرا شروع کیاجارہا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل بورڈنگ پاس جاری کیاجارہا ہے۔
امارات ٹوڈے اخبار کے مطابق ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر3 سے سفر کرنے والے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈنگ پاس حاصل کرسکتے ہیں۔
وہ مسافر جوآن لائن بورڈنگ کی کارروائی مکمل کرتے ہیں وہ ’ایپل والٹ ‘ یا ’گوگل والٹ ‘ کے ذریعے اپنا بورڈنگ پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں ’امارات ایئر‘ کی ایپ کے ذریعے بھی ڈیجیٹل بورڈنگ پاس حاصل کیا جاسکتاہے۔
سامان کے حوالے سے ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا کہ بیگیج ٹیگ مسافروں کو ای میل یا ’امارات ایئر‘ کی ایپ پرارسال کردیے جائیں گے جن کا اندراج بکنگ کے وقت کیا گیاہو۔
ایئرلائن کی جانب سے ڈیجیٹل سسٹم کواستعمال اوراسے عام کرنے کا مقصد مسافروں کو ہرقسم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل بورڈنگ پاس سے مسافروں کو یہ محفوظ رکھنا مشکل نہ ہو گا اس کے برعکس روایتی بورڈنگ پاس کی حفاظت کرنا ہوتی تھی یا بعض اوقات مسافر راویتی بورڈنگ کارڈ گم کردیتے تھے۔
ڈیجیٹل بورڈنگ کارڈ سے دبئی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بورڈنگ کے لیے موجود اہلکار کیوآرکوڈ اسکین کرکے مسافر کے بارے میں جملہ معلومات حاصل کرسکے گا۔

ڈیجیٹل بورڈنگ پاس سے مسافروں کو سہولت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)

امارات ایئرلائن کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کارڈ کے ساتھ راویتی بورڈنگ کارڈ کا اجرا بھی جاری رہے گا جو ان مسافروں کےلیے ہوگا جو فیملی اورچھوٹے بچوں کے ساتھ سفرکررہے ہوں علاہ ازیں مخصوص افراد یا دیگر فضائی کمپنیوں سے انکے سفر جاری ہو۔
ایسے مسافر جن کے پاس اسمارٹ فون نہ ہویا ان کا انٹرنیٹ کام نہیں کررہا ہو یا دیگر وجوہات کا سامنا ہو اس صورت میں وہ مسافرروایتی بورڈنگ کارڈ جاری کراسکتے ہیں۔

شیئر: