Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیش سے چار سال میں پانچ لاکھ سعودیوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد

2019 سے 2023 تک کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں (فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ’ سعودائزیشن کے فیصلوں کے باعث گزشتہ چار سال کے دوران 5 لاکھ  سے زیادہ سعودیوں کو نجی شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودائزیشن کے حوالے سے 2019 سے 2023 تک کی جانے والی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں‘۔
اخبار  24 کے مطابق پیر کو ’سعودی لیبر مارکیٹ میں سٹراٹیجک تبدیلیاں‘ کے عنوان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ’ 20225  سے قبل لیبر مارکیٹ کے سے متعلق  سٹراٹیجک اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی‘۔ 
انہوں نے کہاکہ ’خواتین کو بااختیا بنانے کے حوالے سے جو سکیمیں بنائیں اور طے کیا گیا تھا کہ 2025 تک انہیں مکمل کیا جائے گا تاہم 2022 کے آخر میں اس حوالے سے اہداف حاصل ہوگئے‘۔ 
احمد الراجحی نے مزید کہا کہ’ لیبر مارکیٹ میں طلب اور رسد کی رپورٹوں سے یہ بات  سامنے آئی ہے کہ کچھ ایسے کام ہیں جن کی فی الوقت لیبر مارکیٹ کو ضرورت نہیں ہے‘۔
’بعض شعبے ایسے ہیں جن میں بہت کم تعداد میں کارکن درکار ہیں جبکہ صحت اور ٹیکنالوجی جیسے کچھ شعبے ایسے ہیں جنہیں پر کرنے کے لیے اچھی خاصی تعداد درکار ہے‘۔ 

شیئر: