Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کے لیے نیا اقدام

سعودی شہری کو ملازم رکھنے پر نطاق پروگرام سسٹم میں فوری شامل کیا جائے گا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے گرین نطاق والے پرائیویٹ اداروں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’گرین نطاق والے وہ ادارے جو ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ادا کرنے کی پابندی کر رہے ہیں، سعودی ملازمین رکھنے کے فوری بعد نطاق پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ عمل درآمد یکم مئی 2023 سے ہو گا۔‘
سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے تقرر کے باوجود  نطاق پروگرام میں فوری شامل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’گرین نطاق والے ادارے جیسے ہی کسی سعودی شہری کو ملازم رکھیں کریں گے اسے نطاق پروگرام سسٹم میں فوری شامل  کرلیا جائے گا۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اس سہولت سے سعودائزیشن کی شرح بڑھے گی۔‘
یاد رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت لیبر مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں لانے کے لیے دو بڑے پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ ہر ادارے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بینکوں کے ذریعے مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا کرے جبکہ دوسرا ایڈوانس نطاق پروگرام ہے۔ 

شیئر: