سعودی وزیر افرادی قوت کا انڈونیشی ہم منصب سے رابطہ
غیرملکی کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مملکت کے کردار کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے انڈونیشیا کی وزیر افرادی قوت ایدا فوزیہ سے وڈیو رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران انڈونیشیا اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور فریقین کے مشترکہ مفادات کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرا نے افرادی قوت کے شعبے میں سعودی عرب کی کاوشوں اور سعودی لیبر مارکیٹ میں غیرملکی کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مملکت کے کردار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سعودی وژن 2030 کے تناظر میں سعودی عرب کی عالمی حیثیت بھی زیر بحث آئی۔
سعودی عرب کی جانب سے نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ ابو ثنین اور وزارت کے کئی عہدیدار وڈیو رابطے میں شریک رہے۔