سوڈان کے لیے قومی عطیات مہم، 17 ملین ریال جمع ہوگئے
’اب تک 91 ہزار 725 افراد نے ساهم کے ذریعہ عطیات جمع کرائی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سوڈان کے لیے قومی عطیات مہم کے تحت جمع کی جانے والی رقم 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت چلنے والی مہم ’ساهم‘ پلیٹ فارم کے تحت ہو رہی ہے۔
سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اب تک 91 ہزار 725 افراد نے ساهم کے ذریعہ عطیات جمع کرائی ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈانی عوام کے لیے قومی عطیات مہم کا آغاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ہوا ہے۔