سوشل میڈیا پر پکڑی جانے والی خلاف ورزیاں کیا ہیں؟
’سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے مواد کی نگرانی اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بصری و سمعی میڈیا اتھارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد ایکٹیویسٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے مواد کی نگرانی اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’جن افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ان میں سے بعض نے تعصب، تفرقہ بندی، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، جعلی اور حقیقت کے خلاف اشیا کی تشہیر کے علاوہ مالی معاملات میں دھوکہ دہی کی ہے‘۔
’اس ضمن میں ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوئی ہے جنہوں نے اجازت نامے کے بغیر میڈیا کا کام کیا یا وہ ادارے جنہوں نے بصری مواد کا اجازت نامے کے بغیر استعمال کیا ہے‘۔
اتھارٹی نے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ معلومات شیئر کرتے وقت اس بات کا معلوم کریں کہ شیئر کیا جانے والا مواد حقائق کے خلاف تو نہیں۔