کویتی بیروزگاروں کے نخرے بہت ہیں
کویت سٹی: محکمہ سول سروس کے ذرائع نے کہا ہے کہ 35فیصد بیروزگار کویتی نوجوانوں کو اس لئے روزگار نہیں ملتاکیونکہ ان کے نخرے بہت ہیں۔ محکمہ سول سروس نے ان بیروزگار نوجوانوں میں سے بعض کو 27مرتبہ اسامی کی پیشکش کی ہے اور ہر مرتبہ ان نوجوانوں نے کسی نہ کسی بہانے سے نوکری کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروزگار نوجوانوں میں سے بعض کی عمر45سال تک پہنچ چکی ہے مگر ابھی تک انہیں امید ہے کہ ان کی شرائط پر انہیں نوکری ملے گی۔