خواتین ٹیچرز کو پرائمری کے طلبا کو پڑھانے کی اجازت
وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ ’فیصلہ طلبا کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے‘(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کونجی اورانٹرنیشنل اسکولزمیں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اورطالبات کوپڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے جاری مذکورہ فیصلے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو چھٹی کلاس تک کے بچوں اوربچیوں کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت بچے نرسری سے پرائمری کے مرحلے میں آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور ذہنی طور پراطمینان و سکون کے ساتھ سکول آجاسکیں گے۔
وزیر تعلیم نے اطمینان دلایا ہے کہ فیصلے کا مقصد جدید طرز کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کوعمدہ کردارادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔