Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت تعلیم نے نئی تعلیمی گائیڈ جاری کردی

اسلامک سٹڈیز اور قرآن کریم کو ایک ہی مضمون کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ پرائمری اور مڈل سکولوں کے کورس میں اسلامک سٹڈیز اور قرآن کریم کو ایک ہی مضمون کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تعلیم نے گزشتہ تعلیمی سال کی تعلیمی سکیموں کی گائیڈ کو معطل کرکے سال رواں کے حوالے سے نئی گائیڈ جاری کی ہے اور اس پر عمل درآمد کی ہدایت دی ہے۔
وزارت تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں، نرسری، تحفیظ قرآن کے سکولوں، معذوروں کے سکولوں، تعلیم بالغاں، سائنس انسٹی ٹیوٹس، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دارالحدیث سکولوں اور انٹرنیشنل سکولوں میں قومی تعارف پروگراموں کے ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تعلیمی سکیموں کی پرانی گائیڈ کے بجائے نئی تعلیمی گائیڈ کے مطابق کام کیا جائے۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نئی گائیڈ بک تعلیمی سکیموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ 
نئی گائیڈ بک کے مطابق اسلامک سٹڈیز اور قرآن کریم کو ایک ہی مضمون کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ اسے پرائمری اور مڈل سکولوں میں قرآن کریم اور اسلامک سٹڈیز مضمون کے نام سے پڑھایا جا رہا ہے۔ مڈل سکولوں میں اس کی ہفتہ وارکلاسوں کی مجموعی تعداد 34 سے گھٹا کر 15 کردی گئی ہے جبکہ پرائمری سکول میں اس کی ہفتہ وار کلاسوں کی تعداد  38 سے کم کرکے 30 کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مالیاتی امور کا ایک مضمون بھی مقرر کیا گیا ہے۔

 

 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: