سعودی عرب کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملے کی مذمت
سعودی عرب ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب نے مسجد الاقصی پراسرائیل کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت کے رکن اورکنیسٹ کے ارکان کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملہ ناقابل قبول ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس طرح کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو ہرسطح پرمسترد کیا جاتا ہے‘۔
سعودی عرب ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ و جامع حل کی کوششوں کا حامی ہے۔