عرب سربراہ کانفرنس: اہم شاہراہوں کو پرچموں سے سجایا دیا گیا
عرب سربراہ کانفرنس: اہم شاہراہوں کو پرچموں سے سجایا دیا گیا
جمعہ 19 مئی 2023 9:58
سعودی عرب کی جانب سے جدہ میں آج منعقد ہونے والی 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس کے لیے جدہ کی اہم شاہراہوں کو کانفرنس میں شریک عرب ممالک کے پرچموں سے سجا دیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق طویل معطلی کے بعد جدہ میں ہونے والی سربراہ کانفرنس جسے ’جدہ کانفرنس‘ کا بھی نام دیا گیا ہے غیرمعمولی طورپراہم ہے جس میں متعدد مسائل پربات چیت کی جائے گی۔
کانفرنس کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرتے ہوئے بلدیہ نے جدہ کے رائل ٹرمنل سے لے کر اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر کانفرنس میں شریک عرب ممالک کے پرچم لہرا دیئے ہیں۔
اس حوالے سے بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے لیے عرب ممالک کے پرچم مقررہ قوانین کے تحت اہم شاہراہوں اورچوراہوں کے علاوہ مہمانوں کی قیام گاہوں پرلہرائے گئے ہیں۔
بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پرنصب اسکرینزپربھی جدہ کانفرنس کے حوالے سے خوش آمدید کے پیغامات چلائے جارہے ہیں علاوہ ازیں شہر کے قدیم تاریخی مقامات پربھی عرب ممالک کے پرچم لہرائے گئے ہیں۔