Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سربراہان کی آمد شروع

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب سربراہوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے تحت سربراہ کانفرنس کل جمعہ کو جدہ میں ہوگی۔
مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور فلسطینی صدر محمود عباس جدہ پہنچ چکے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبد العزیز نے سربراہوں کا استقبال کیا ہے۔
 

شیئر: