ممبئی۔۔۔۔۔اداکار امیتابھ بچن آنے والی نئی فلم’’102not out‘‘میں رشی کپور کے باپ کا کردار اداکرینگے۔ امیتابھ102سالہ باپ کے کردار میں جبکہ رشی کپور ان کے بیٹے بنیں گے جن کی عمر 75سال ہے۔ یہ فلم گجراتی زبان کے ڈرامے کی کہانی پر بنائی جارہی ہے جس کی ہدایت کاری امیش شکلا دینگے۔ یہ اداکار فلم میں گجراتی کے بھی چند ڈائیلاگ بولیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوچکی ہے جو اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گی۔فلم کو جولائی تک تیار کرلیا جائے گا۔رشی کپور نے اپنے ٹویٹر میںکہا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرتے ہوئے پھر مزہ آیا۔ دونوں اداکار 26سال بعد ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔