Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان پولیس میں غیرملکیوں کی بھرتی، حقیقت کیا ہے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ افواہ پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
ڈائریکٹریٹ آف عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس فورس میں کسی بھی شہریت کے حامل افراد کوبھرتی کرنے کی افواہوں پریقین نہ کیاجائے۔
سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ کسی بھی خبرکی تصدیق مصدقہ سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی خبروں سے کی جائے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرافواہیں گردش کررہی تھیں کہ ریاست عجمان میں ادارہ پولیس میں غیرملکیوں کی متعدد اسامیوں پربھرتی کی جارہی ہے۔
افواہوں میں مزید کہا گیا تھا کہ سپاہی اورمختلف عہدوں کےلیے مثالی تنخواہ اورمراعات دی جائیں گی۔ اس حوالے سے عجمان پولیس نے مذکورہ باتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 افواہ میں کہا گیا تھا کہ غیرملکیوں کوپولیس میں بھرتی کیاجارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

عجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عوام مصدقہ ذرائع سے خبریں حاصل کریں سوشل میڈیا پرتوجہ نہ دی جائے۔

شیئر: