Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اتوار کی صبح گیارہ بجے کے قریب زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال اطلاع نہیں ہے۔

شیئر: