Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر یقینی موسم کے باعث کئی شہروں میں سکول بند

’لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بنی مالک کا زمینی راستہ بند ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی  عرب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم کے باعث  محکمہ تعلیم نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں آج بارش ، تیز ہوا اور گرد وغبار کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ تعلیم عسیر ، القریات، نجران، رجال المع، سراۃ عبیدہ اور المہد کے علاوہ دیگر شہروں میں آن لائن تدریس کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم  نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسم کے باعث طلبہ کی سلامتی کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج سکول بند کئے گئے ہیں‘۔
دوسری طرف موسلادھار بارش کے باعث جازان ریجن کی بنی مالک کمشنری کے پہاڑی راستے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بنی مالک کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان اور سعودی عرب کے جنوبی شہروں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

شیئر: