حج سیزن: حرمین ایکسپریس اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل
حرمین ایکسپریس دنیا کی دس تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن 2023 کے دوران عازمین کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حرمین ایکسپریس دنیا کی دس تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک ہے۔
یہ ٹرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کو ریلوے لائن سے جوڑتی ہے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور جدہ شہر سے بھی گزرتی ہے۔
سار نے بیان میں کہا کہ’ مشاعر مقدسہ ٹرین اور سٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے‘۔
مشاعر مقدسہ ٹرین 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ 1444ھ تک عازمین کو حج مقامات پر سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔
عرفات، مزدلفہ اور منی تینوں حج مقامات کے لیے 17 ٹرینیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹرینیں نو سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زیادہ آمد ورفت کریں گی۔