Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  کمی ریاکرڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.38 روپے ہوگئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.08 اماراتی درہم 77.69، بحرینی دینار 756.97، عمانی ریال 741.11، کویتی دینار 927.38 اور قطری ریال کی قیمت 78.32روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 297 اور قیمت فروخت 300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   78اور قیمت فروخت 79جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید80 اور قیمت فروخت 81 روپے رہی۔

شیئر: