Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس، ملکی قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا،چوہدری نثار

  پشاور... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کیس کو ملک کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں متحد ہیں۔کلبھوشن کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ۔ پاکستان کلبھوشن کیس میں ملک کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ اگر کلبھوشن کو بر وقت پر نہ پکڑا جاتا تو یہ ملک میں مزید دہشت گردی کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت میں نہیں گیا بلکہ ہند گیا ہے ۔ اس کیس میں پاکستان کا موقف واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پالیسی واضح اور شفاف ہے۔ پاکستان کسی ایسے اقدام کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو افغانستان کی آزادی، خود مختاری یا ا من میں خلل ڈالے۔انہوںنے کہا کہ افغان حکومت پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی داخلی اور خارجی کمزوریووں پر توجہ دے اور ہمارے دشمن کی زبان میں بات نہ کرے۔ قبل ازیں ایف سی کی پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر نے پرامن ملک میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔ ہمیں ان فسادیوں کا مقابلہ کرنا ہے جو ہمارے دشمنوں سے پیسہ لیتے ہیں اور نام اسلام کا استعمال کرتے ہیں۔

 

شیئر: