پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنان کو جمعے کو لاہور کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جماعت کے دیگر رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ان کی جماعت کے مرد رہنما صرف دو دن میں استعفے دے دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر یہ بھی کہا کہ جیل میں ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی ’لیکن ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی ہے۔ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو ہمیں جیل میں نہیں رکھنا چاہیے۔‘
عدالت میں پیش کی جانے والی کارکنان میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، صنم جاوید خان اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
-
’پی ٹی آئی کے لوگوں کو پیغام ہے کہ پیچھے نہیں ہٹنا مضبوط رہیں‘Node ID: 769471
سوشل میڈیا پر صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں صنم جاوید صحافیوں کو مولانا فضل الرحمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مولانا صاحب کو ہم تتلیاں لگتے ہیں، ورنہ ہم تتلیاں نہیں ہیں۔ اب ہم نے جیلیں بھُگتا لی ہیں۔‘
اس موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے انہیں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان تو تھائی لینڈ گئے ہوئے ہیں۔ اس کے جواب میں صنم جاوید نے نہ صرف مولانا فضل الرحمان پر طنز کیا بلکہ پی ٹی آئی چھوڑ جانے والے افراد پر بھی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ’وہ سارے بھاگ جائیں گے، سارے مردوں سے عورتیں بہادر نکلیں، 24، 24 دن جیلیں کاٹ آئی ہیں۔ یہ دو، دو دن میں استعفے دے کر بھاگ گئے ہیں۔‘
صنم اور طیبہ کو دیکھ لیں pic.twitter.com/IuxOHcrIWf
— Junior Analyst (@AzbaAbdullah) June 2, 2023
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے دیگر حامی بھی صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انور لودھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’صنم جاوید اور طیبہ جیسی پی ٹی آئی ورکرز حوصلے کے ساتھ جیل برداشت کر رہی ہیں لیکن اسد عمر، فواد چوہدری، عمران اسماعیل جیسے پی ٹی آئی کے مرد رہنما اتنی جلدی اپنی پارٹی چھوڑ گئے۔ یقین نہیں آتا۔‘
صنم جاوید اور طیبہ جیسی پی ٹی آئی ورکرز حوصلے کے ساتھ جیل برداشت کر رہی ہیں لیکن اسد عمر، فواد، عمران اسماعیل جیسے پی ٹی آئی کے مرد راہنما اتنی جلدی اپنی پارٹی چھوڑ گئے، یقین نہیں آتا
— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) June 2, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مخالفین پارٹی کی خواتین کارکنان کی وہ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جس میں انہوں نے جیل میں ہونے والے زیادتی کی تردید کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے ایک ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ ’چھوٹے خان کی ٹائیگر صنم جاوید کا جیل میں زیادتی کا الزام مسترد۔‘
جھوٹے خان کی ٹائیگر صنم جاوید کا جیل میں زیادتی کا الزام مسترد ۔ pic.twitter.com/nC4WMgnQny
— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) June 2, 2023