Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونارڈو ڈی کیپریو کی انڈین نژاد ماڈل نیلم گِل سے ڈیٹنگ کی چہ میگوئیاں

ہالی وُڈ کے سپرسٹار اس سے پہلے کمیلا مورونے کو ڈیٹ کر رہے تھے (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)
ہالی وُڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ایک مرتبہ پھر افیئر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق لیونارڈو ڈی کیپریو 28 سالہ نیلم گِل کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
پیج سِکس کی خبر کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے اداکار کو منگل کے دن چِلٹرن فائر ہاؤس میں دیکھا گیا، جہاں اُن کے ساتھ نیلم گِل بھی نظر آئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیلم اپنے آپ کو ’انڈین پنجابی ماڈل‘ بتاتی ہیں۔
انہوں نے گذشتہ ماہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی، وہیں لیونارڈو ڈی کیپریو کو بھی ’کِلرز آف دی فلاور مُون‘ کی سکریننگ پر دیکھا گیا تھا۔
ہالی وُڈ کے سپرسٹار اس سے پہلے کمیلا مورونے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ اداکار اور ان کی گرل فرینڈ کمیلا مورونے پہلی مرتبہ 2020 کے آسکر ایوارڈ میں منظرعام پر آئے تھے۔
دونوں کے درمیان چار سال کے رشتے کے بعد گذشتہ سال بریک اپ ہوا تھا۔
اس کے بعد لیونارڈو ڈی کیپریو کو سپر ماڈل گرل جیجی ہدید کے ساتھ افیئر کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اس سال فروری میں ٹائی ٹینک کے اداکار کی 19 سالہ لڑکی ایڈن پولانی کے ساتھ افیئر کی افواہوں نے بھی جنم لیا تھا۔ انہیں ایڈن پولانی کے ساتھ میوزک ایونٹ پر دیکھا گیا تھا۔
تاہم پیج سِکس کو ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہیں ایڈن پولانی کے میوزک پارٹی میں دیکھا گیا تھا، جہاں کئی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔‘لیونارڈو ڈی کیپریو کو آخری مرتبہ لیجنڈری ہدایت کار مارٹن سکورسیسی کی فلم ’کِلر آف دی فلاور مُون‘ میں دیکھا گیا تھا۔ 
اس فلم میں اداکار رابرٹ ڈی نِیرو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ فلم رواں سال کے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

شیئر: