امریکہ میں آتش فشاں پھٹنے کے حیران کن مناظر
امریکی ریاست ہوائی میں کیلووایا آتش فشاں پھٹ پڑا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی جیولوجیکل سروے کی حیران کن تصاویر شیئر کی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ تصاویر ایک ویب کیم سے لی ہیں۔ پھیلا ہوا لاوا کسی جھیل کی طرح دِکھ رہا ہے۔
رواں برس جنوری میں بھی یہ آتش فشاں پھٹ پڑا تھا۔
ہوائی والکینوز نیشنل پارک میں دنیا کے دو بڑے آتش فشاں موجود ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے مقامی افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔