سعودی آرٹسٹ نجود العتیبی کو دبئی کے سٹوڈیو 13 میں رسائی مل گئی
سعودی آرٹسٹ نجود العتیبی کو دبئی کے سٹوڈیو 13 میں رسائی مل گئی
اتوار 11 جون 2023 5:06
نجود العتیبی اپنے انداز کے ساتھ اپنی شناخت بنا رپی پیں ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی آرٹسٹ نجود العتیبی کا کہنا ہے کہ ’خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ دبئی کے سٹوڈیو 13 میں ریزیڈنسی حاصل کرنے والی اولین آرٹسٹوں میں شامل ہوں۔‘
35 سالہ سعودی آرٹسٹ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’اب بھی اپنے انداز کے ساتھ اپنی شناخت بنانے کے عمل میں ہوں۔ چونکہ اپنا انداز ہائپر ریئلسٹک سے آبیسٹریکٹ میں تبدیل کر لیا ہے، میں محسوس کرتی ہوں کہ خوش قسمتی سے یہ تبدیلی میری زندگی میں صحیح وقت پر آئی جس سے مجھے اپنے علم کو بڑھانے میں مدد ملی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہر آرٹسٹ کو اپنے ابھرتے وقت میں مدد اور رہنمائی کے لیے ایک سرپرست کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
ریزیڈنسی کے ذریعے سعودی آرٹسٹ کو سٹوڈیو 13 میں واقع فنڈڈ سٹوڈیو کی جگہ تک رسائی حاصل ہو گی جو آرٹسٹ رباب طنطاوی کا گھر ہے جنہوں نے 2021 ابوظبی گراں پری میں میک لارن کار لیوری کو ڈیزائن کیا تھا۔
نایاب ہونے کے ساتھ اس سٹوڈیو کی جگہ کا مقصد نجود العتیبی جیسے آرٹسٹس کے لیے ایک تخلیقی مرکز فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اگلے پانچ سے چھ مہینوں میں اپنے فن کو نکھار سکیں۔
نجود العتیبی پانچ برس کی عمر میں سماعت سے محروم ہونے سے متاثر اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ریذیڈنسی ان کے لیے تبدیلی کو متاثر کرنے اور دوسروں کو اپنی سچائی میں رہنے کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ لوگ جتنا زیادہ باہر جاتے اور اپنے بارے میں اور جن چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہیں، اتنا ہی یہ دوسروں کو متاثر کرتا ہے۔ لہذا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ دوسرے لوگ سمجھیں گے کہ ہاں ہمیں ان لوگوں کی مدد کرنی ہے جن کو چیلنجز ہیں۔ میں معذور تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور لوگوں کے فیصلوں سے شرمندہ یا خوفزدہ نہ ہوں‘۔
’ اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور اپنی کہانی سنانے کے بعد، سب نے بہت تعاون کیا۔ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔ میں نے سوچا کہ کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا، کوئی نہیں سمجھے گا لیکن ایک بار جب میں نے اسے باہر جانے دیا تو یہ حیرت انگیز تھا۔ لہذا، اب میری خواہش ہے کہ میں سب کو بتاؤں کہ آپ بھی یہ کر سکتے ہیں‘۔