Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کا قالین بافی میں منفرد کارنامہ

دستکار کے نایاب فن پاروں کو مختلف پلیٹ فارمز سے پذیرائی ملی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی دستکار بسام الخلیفی نےلاک ڈاؤن کے زمانے میں اپنے شوق کو فنکارانہ صلاحیتوں میں تبدیل کر کے اچھی خاصی شہرت حاصل کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بسام الخلیفی پینٹنگز کی طرز کے حیرت انگیز قالین تیار کرتے ہیں جو روایتی قالین تو نہیں ہوتے لیکن اس میں بھی اون اور خاص تکنیک کا استعمال ہوتا ہے۔

ان کے ہنر کو بین الاقوامی میگزینز میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

قالین بافی میں اپنے فنی سفر کا آغاز انہوں نے سکے والی پنسل کی مدد سے خاکے بنانے سے کیا اور یہ شوق بعد میں ایکریلک رنگوں، ڈیجیٹل آرٹ اور ٹیکسٹائل آرٹ کی جانب مائل ہو گیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت نکھرتی گئی جس نے انہیں مملکت کے سب سے اہم نوجوان ویژول آرٹسٹ کے طور پر ممتاز حیثیت سے نواز دیا۔

پنسل سے خاکے بنانے کا  شوق ٹیکسٹائل آرٹ کی جانب مائل ہو گیا۔ فوٹو انسٹاگرام

بسام الخلیفی نے بتایا ہے کہ اپنے کمرے کی تزئین و آرائش کے لیے میں نے قالین کی تلاش کی لیکن میری خواہش اور پسند کے مطابق کوئی ایسا قالین نہیں ملا جو ڈیزائن اور رنگوں کے لحاظ سے نمایاں اور منفرد ہو۔
انہوں نے بتایا کہ تب میں نے خود سے سوال کیا آیا میں اپنا قالین خود بنا سکتا ہوں؟ بعدازاں اس سے متعلق ضروری آلات ڈھونڈے اور حاصل کرنے کے بعد  دستکاری کے میدان میں عملی قدم رکھ دیا۔

وقت کے ساتھ مہارت نکھرتی گئی جس نے ممتاز حیثیت سے نوازا۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی دستکار نے بتایا کہ ہر فن یا آرٹ کے لیے ایک گیٹ وے ہے جس سے گزر کر آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے پہلو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
 میں ہمیشہ نئی تکنیک اور تجربے کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
 واضح رہے کہ سعودی آرٹسٹ نے اب تک دو آرٹ ایگزیبیشنز کا انعقاد کیا ہے اور ان دنوں اپنی تیسری نمائش کی تیاری کر رہے ہیں۔

نئی تکنی کے ساتھ فنکارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ میرا خاص کام اسلامک آرٹس بینالے اور سعودی ڈیزائن فیسٹیول میں رکھا گیا اور میرے اس ہنر کو ووگ عربیہ، کاسموپولیٹن اور ہارپر بازار جیسے نامور بین الاقوامی میگزینز میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
سعودی فنکار کے فن پاروں کو سوشل میڈیا پر بھی شہرت حاصل ہو گئی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالورز نے مؤثر طریقے سے ان کے کام اور وژن کو دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
 

شیئر: