Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 66 ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
پیر کو ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 58 ہزار سرکاری حج سکیم جبکہ آٹھ ہزار آٹھ سو پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ترجمان کے مطابق آج 10 حج پروازوں سے مزید تین ہزار 44 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
’سرکاری و نجی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کے لیے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ 304 پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال، نو ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
’25 ہزار عازمینِ حج کی مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔ عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر سعود ی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘

شیئر: