Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریو اولمپکس کے 130میڈلز پر زنگ لگ گیا

لندن .... 2016 ءکے ریو اولمپکس میں جیتے گئے کم سے کم 130میڈل زنگ لگنے یا ان پر سیاہ داغ آنے کے بعد منتظمین کو واپس کردیئے گئے۔ یہ بات ان گیمز کے ترجمان نے بتائی۔ اب ان متاثرہ میڈلز کو برازیلین منٹ کے حوالے کیا گیا ہے جو انہیں ٹھیک کرائیگی کیونکہ یہ میڈلز وہیں سے تیار کرائے گئے تھے۔ متاثرہ میڈلز میں زیادہ تر کانسی کے ہیں اور پیرالمپکس گیمز جیتنے والوں کو دیئے گئے تھے۔ ترجمان نے ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ان میں سے بیشترمیڈل یا تو گرا دیئے گئے تھے یا انہیں ٹھیک سے رکھا نہیں گیا جس کی وجہ سے اس پر لگی وارنش ختم ہوگئی تھی اور ان میں زنگ آنا شروع ہوگیا تھا یا سیاہ داغ دھبے ابھر آئے تھے۔10میڈلز ایسے تھے جو انتہائی سرد ممالک کے جیتنے والوں نے حاصل کئے تھے۔ اب ان میڈلز کی مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے جس کے بعد انہیں جیتنے والوں کے حوالے کیا جائیگا۔

شیئر: