Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زبانیں سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے 10 بہترین ایپلی کیشنز

کئی زبانیں جاننے والوں کے لیے ملازمتوں کے مختلف مواقع موجود ہوتے ہیں۔ (فوٹو: پکسابے)
جدید دور کی ترقی نے جہاں بہت سے کاموں کو آسان بنا دیا ہے وہاں مختلف زبانوں کے علم کو بھی سہل کر دیا ہے۔ سمارٹ ٹیکنالوجی کی بدولت اب بغیر کسی استاد کے مختلف زبانوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 گوگل ٹرانسلیشن کی سہولت سے مختلف ممالک جانے والے سیاحوں کو یہ سہولت ہو گئی ہے کہ وہ جس ملک میں بھی جائیں وہاں کی زبان نہ آنے کے باوجود محض اپنے سمارٹ فون کے ذریعے وہاں کے مقامی افراد سے بآسانی بات چیت کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ سی نیٹ ڈاٹ کام کے مطابق متعدد ایسی ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے اب کسی استاد کی خدمات حاصل کیے بغیر یا انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیے بغیر کسی بھی وقت میں انگلش کے علاوہ کوئی بھی زبان سیکھی جا سکتی ہے۔

زبانیں سیکھنے کی ایپلی کیشنز

 ڈیواؤ لنگو (Duolingo

مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے انتہائی آسان انداز میں متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن آسان طریقے سے جملوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
زبان سیکھنے کے عمل کو آسان بناتے ہوئے اس میں سننے کی سہولت بھی ہے تاکہ جملوں کی ادائیگی کے درست طریقے سے آگاہی ہو۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی ماہانہ فیس سات ڈالر ہے جس میں ماہانہ بنیاد پر ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

گھر بیٹھ کر بھی مختلف زبانیں سیکھی جا سکتی ہیں۔ (فوٹو: پکسابے)

 بیبل (Babbel

مذکورہ بالا ایپلی کیشن غیرملکی زبان کے آن لائن ٹیوٹر یا انسٹی ٹیوٹ جیسی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں انتہائی آسان طریقے سے تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ہر موضوع کے ترجمے کی بھی سہولت ہے۔ مختلف جملوں اور عبارتوں کو آسان فہم بنانے کے لیے تصاویر بھی دیے گئے ہیں۔ یومیہ 15 منٹ کی ایک کلاس ہوتی ہے۔

 ڈراپس (Drops

جہاں تک مذکورہ ایپلی کیشن ڈراپس کا تعلق ہے اس میں انگلش حروف کے ذریعے مذکورہ زبان کے جملوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے مزید آسان بنانے کے لیے دیگر ایپلی کیشنز کی طرح تصاویر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کے ورژن ’ڈراپس پریمیئر‘ کی ماہانہ فیس 13 ڈالر جبکہ سالانہ 70 ڈالر ہے یا لائف ٹائم ایک بار خریدنے پر160 ڈالر ہے جس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔

 مانڈلی (Mondly

اس ایپلی کیشن کو مزید آسان اور دلچسپ بنانے کے لیے اس میں متعدد خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں ٹیوٹر سیکھنے والی زبان کے جملوں اور حروف کو انتہائی آسان طریقے سے سمجھاتا ہے۔
ابتدائی ورژن میں مذکورہ ایپلی کیشن مفت ہے تاہم ’پریمیئم‘ کے لیے ایک زبان سیکھنے کے لیے ماہانہ 10 ڈالر جبکہ سالانہ 48 ڈالر کی فیس ہے۔

زبان سیکھنے کے عمل کو آسان بناتے ہوئے ایپلی کیشنز میں سننے کی سہولت بھی ہے۔ (فوٹو: پکس ہیئر)

 میمرائز (Memrise)  

جہاں تک میمرائز ایپلی کیشن کا تعلق ہے تو اس میں مختصر وڈیوز کے ذریعے مختلف زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے جس سے زبان کا سمجھنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔ 
مذکورہ ایپلی کیشن میں لفظی ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے علاوہ ازیں سیکھنے والی زبان میں استعمال ہونے والے عام جملے اور فقرے بھی آسانی سے سمجھائے جاتے ہیں۔
اس ایپ میں بعض کورس مفت فراہم کیے جاتے ہیں تاہم اس کی رکنیت ماہانہ 15 ڈالر ہے جبکہ سالانہ 90 اور لائف ٹائم کے لیے 200 ڈالر مقرر ہیں۔

 لیریکا (Lirica

لیریکا ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مطلوبہ زبان کی گرائمر کو اس کے اصل رموز کے تحت سکھایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس ایپ میں روایتی موسیقی کا بھی سہارا لیا جاتا ہے جس کی دھنوں کو الفاظ سے میچ کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر اس ایپلی کیشن میں صرف ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن اور انگلش کی سہولت ہے۔ اس ایپ کا تجرباتی ورژن مفت ہے جو کہ ایک ہفتے کے لیے ہے۔ اس کی 9 ڈالر ماہانہ اور 20 ڈالر 6 ماہ اور 30 ڈالر سالانہ کے حساب سے فیس مقرر ہے۔

پمسلر (Pimsleur)

اس ایپ میں بات چیت کے ذریعے زبان سکھائی جاتی ہے۔ اس میں پوڈکاسٹ بھی ہے۔ ابتدائی طور پر جو زبان سیکھنی ہوتی ہے تو اس کا ابتدائی کورس 30 منٹ کا ہوتا ہے جسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس میں سننے والے پروگرام ہوتے ہیں جسے سن کر زبان سیکھی جا سکتی ہے۔

روسیتا سٹون (Rosetta Stone)

زبان سیکھنے کے حوالے سے اس ایپلی کیشن کا شمار ابتدائی ایپس میں ہوتا ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی تین ماہ کی فیس 35.97 ڈالرہے جبکہ 95.88 ڈالر سالانہ ہے۔ لائف ٹائم کے لیے اس ایپ کو حاصل کرنے کی فیس 179 ڈالرہے جبکہ اس میں 25 زبانیں سیکھنے کی سہولت موجود ہے۔

کئی زبانیں جاننے والوں کے لیے ملازمتوں کے مختلف مواقع موجود ہوتے ہیں۔ (فوٹو: فری پک)

رائپ (Rype

یہ ایپلی کیشن دیگر ایپس سے قدرے مختلف ہے۔ اس میں طالبعلم کے لیے استاد موجود ہوتا ہے۔   
اس ایپ کی فیس انتہائی کم ہے اور محض ایک کورس حاصل کرنے پر آپ مزید کورسز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

زبانیں جاننے کی اہمیت

آج کل مختلف زبانیں جاننا بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جتنی زیادہ زبانوں میں آپ مہارت حاصل کریں گے اتنا ہی آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
کئی زبانیں جاننے والوں کے لیے ملازمتوں کے مختلف مواقع موجود ہوتے ہیں اور سفر کے دوران بھی انہیں کافی سہولت ہوتی ہے۔

شیئر: