حیدرآباد ۔۔۔۔رمضان المبارک کے آنے میں صرف چند دن رہ گئے ہیں اور شہر میں اس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔رمضان میں خاص طور پر حلیم بھی پکائی جاتی ہے اور حلیم کے ’’گھوٹے‘‘کی طلب میں زبردست اضافہ ہوچکا ہے۔حلیم کو گھوٹنے والےچمچے کو گھوٹا کہا جاتا ہے ۔ یہ لکڑی سے تیار ہوتی ہے اور رمضان کے مہینے میں اس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔حیدرآباد کے چٹا بازار میں گھوٹے کی کئی دکانیں ہیں ۔ ایک دکان کے مالک محمد انور نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہمیں شہر بھر کے ہوٹلوں سے ’’گھوٹے‘‘کی خریداری کیلئے بے شمار آرڈر ملے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پرانے شہر میں ہماری دکان بہت مشہور ہے اور ہم گھوٹا بنانے میں ماہر تصور کئے جاتے ہیں۔انور پچھلے30برسوں سے اس بزنس میں ہیں۔مارکیٹ میں گھوٹے 350سے 450روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ایک تاجر نے کہا کہ وہ پچھلے کئی عشرے سے انہیں تیار کررہا ہے رمضان میں دن میں 40سے زیادہ گھوٹے بیچتا ہوں۔