Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران موسم، سعودی موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کیا ہے؟

قومی مرکز کا کہنا ہے حج سیزن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے حج  سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں موسمی حالات کا جائزہ پیش کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ڈاکٹر ایمن غلام نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ’حج ایام کے دوران مکہ مکرمہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں انتہائی درجہ حرارت 43 تا 45 جبکہ کم از کم درجہ حرارت  27 تا 30 سینٹی  گریڈ رہنے کا امکان ہے‘۔
ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا کہ’ حج سیزن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی‘۔
’ مکہ مکرمہ کے جنوبی کوہستانی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ اس کے اثرات منی، مزدلفہ اور عرفات تک بھی پہنچ سکتے ہیں‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ’ موسمیات کا قومی مرکزمقدس شہروں، حج مقامات، ایئرپورٹس، بری سرحدی چیک پوسٹوں اورمقدس شہروں کی طرف جانے والی شاہراہوں پر موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مرکز کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مقررہ پروگرام کے مطابق کام کررہی ہیں۔ مصنوعی سیاروں سے ملنے والی تصاویر اور دیگر فلکیاتی ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں‘۔ 

شیئر: