گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی مکہ میں رہی
ابھا میں درجہ حرارت سب سے کم رہا جہاں پارہ 15 ڈگری تک پہنچا (فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مکہ میں گرمی سب سے زیادہ جبکہ ابھا میں درجہ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانبے سے جاری موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سنیچر کے روز مکہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جو مملکت کے دیگرشہروں میں سب سے زیادہ تھا۔
مدینہ منورہ ، بریدہ ، وادی الدواسر اور شرورہ میں پارہ 39 ڈگری جبکہ ریاض ، جازان ، القنفذہ ، العلا ، الاحسا اور حفرالباطن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت ابھا میں رہا جہاں پارہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دوسرے نمبرپرالباحہ رہا جہاں درجہ حرارت 16 اورالقریات میں 19 ریکارڈ کیا گیا۔