Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ عازمین سعودی عرب کے قوانین کی پابندی کریں (فوٹو: وزارت مذہبی امور)
وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کے ذریعے پیر کو جدہ ایئرپورٹ پہنچے۔
انہوں نے مذہبی امور اور حج مشن کے عملے سے ملاقات کی۔
 طلحہ محمود دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں۔ گے اور اس کے بعد پاکستانی حجاج کی رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔
وہ جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔
مذہبی امور اور حج مشن کے عملے سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ وہ حج آپریشن کی نگرانی کے لیے آئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عازمین سعودی قوانین کی پابندی کریں۔
’تمام پاکستانی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔‘
طلحہ محمود کے مطابق ’عازمین حج کی شکایت کے لیے پورٹل قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عام عازم کی طرح حج کرنے آئے ہیں۔
اپنے قیام کے دوران وہ حج آپریشن آپریشن کا جائزہ بھی لیں گے اور سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اسی طرح سینیٹر طلحہ محمود حجاج سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر: