پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بیٹنگ آل راؤںڈر افتخار احمد حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں موجود ہیں۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے روضہ رسول کے احاطے سے تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ محمد رضوان اور افتخار احمد بھی کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افواہوں کی فکر نہیں، میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا: بابر اعظمNode ID: 758146
-
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ جانے کے لیے پرجوشNode ID: 768141
بابر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، زندگی کا قرینہ بدل جائے گا۔‘
Jaisy hi Sabz Gumbad nazar aye ga,
Zindagi ka karinaa badal jaye ga. pic.twitter.com/6VutSYNhCf— Babar Azam (@babarazam258) June 19, 2023
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر افتخار احمد نے بھی سٹوری شیئر کی جس میں وہ مدینہ میں واقع مسجد قبا میں موجود ہیں۔
ان کے ساتھ بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد رضوان، فخر زمان سمیت سابق کرکٹر انضمام الحق بھی نظر آئے۔
Babar Azam, Muhammad Rizwan, Iftikhar Ahmad, Fakhar Zaman, Faheem Ashraf and Inzamam are in Madina to perform Hajj #BabarAzam #Rizwan #Hajj2023
— King Babar Azam Army (@kingbabararmy) June 18, 2023
اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی بابر اعظم عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئے تھے۔
حج پر روانگی سے قبل بابر اور رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
بابر اعظم کی حج کے موقع پر مدینہ سے تصویر پر ٹوئٹر صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
سٹاری ایم ایم نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’اللہ آپ کی ساری دعائیں قبول کرے اور ہم اس سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتیں۔ آمین۔‘
Allah apki sari Duaa'en qubul kare aur Hum iss saal Asia cup and World Cup jeete Ameen summameen
— starrymm426 (@starrymm426) June 19, 2023
زینب کا کہنا تھا کہ ’میں اِن کی فیلڈ کے باہر دوستی کی معترف ہوں۔‘
i adore their off field friendship https://t.co/cRRWDGLYnM
— ᶻᵃʸ (@zaynabrants) June 19, 2023