پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش شکست ہوئی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی بھی ہدف تنقید بنی ہوئی تھی۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی سکواڈ کا جب اعلان کیا گیا تو اس میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل تھے جنہوں نے حالیہ قائداعظم ٹرافی میں آٹھ میچوں میں ایک سینچری اور تین نصف سینچریوں کی مدد سے 394 رنز بنائے تھے۔
لیکن انگلینڈ سیریز میں نیٹنگ آرڈر کے ناکام ہونے کے باوجود سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور کرکٹ پنڈتو اور سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر تنقید ہوتی رہی۔
محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں صرف 23.50 کی اوسط سے 141 رنز بنا سکے۔
مزید پڑھیں
-
’یہ پیار کا نغمہ ہے‘، سرفراز احمد کا گانا وائرلNode ID: 715126
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، حسن علی اور نسیم شاہ کی واپسیNode ID: 727706
اسی دوران میڈیا اور سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور سرفراز احمد پر جو تبصرے ہوتے رہے اس سے یہ لگتا تھا جیسے یہ دونوں ٹیم میٹس نہیں بلکہ حریف ہیں۔
لیکن گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے دو ٹویٹس آئیں اور یہ بات تقریباً واضح ہوگئی کہ میڈیا یا سوشل میڈیا کچھ بھی کہے اس سے دونوں وکٹ کیپر بیٹرز کے ذاتی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
بدھ کو محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’سرفراز احمد بھائی کے گھر میں نے اچھا وقت گزارا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہترین کھانے اور مہمان نوازی کے لیے شکریہ سیفی بھائی۔‘
محمد رضوان نے اپنی ٹویٹ میں سرفراز احمد کے بیٹے کی تعریف بھی کی اور لکھا ’یہ جوان چیمپیئن ابھی سے ایک سٹار ہے۔‘
Had an amazing time at @SarfarazA_54 bhai's home. Thank you for the hospitality and amazing food Saifi bhai. May Allah SWT give absolute Barakah to you and your family and give you the best of both worlds, Ameen.
And this young champion is a star already. pic.twitter.com/tGmgSIkSmO
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) December 21, 2022
سرفراز احمد نے بھی محمد رضوان کی ٹویٹ کا جواب محبت سے ہی دیا اور لکھا ’(گھر) آنے کے لیے شکریہ۔ اللہ خوش رکھے۔‘
Aameen Thanks jani for coming Allah bless u @iMRizwanPak https://t.co/aE1u0FEsQ7
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) December 21, 2022