Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی

جہاں بھی کوئی گیس سیلنڈر نظر آئے گا اسے ضبط کرلیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے خیموں میں مختلف قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر لے جانے پر پابندی ہے۔ عمل درآمد  پیر 19 جون 2023 سے ہوگیا‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ’منی، مزدلفہ اور عرفات میں سرکاری اداروں کو بھی کل سے کسی بھی سائز اور قسم کے  گیس سیلنڈر رکھنے کی ممانعت ہے‘۔ 
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ یہ پابندی حج ایام کے دوران خیموں کو ممکنہ آتشزدگی کے خطرات سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے‘۔ 
محکمہ شہری دفاع نے متنبہ کیا کہ ’حجاج کے خیموں یا سرکاری اداروں میں جہاں بھی کوئی گیس سیلنڈر نظر آئے گا اسے ضبط کرلیا جائے گا‘۔ 
شہری دفاع کی ٹیمیں اس پابندی کو یقینی بنانے کے  لیے تفتیشی مہم چلائیں گی۔ منی، مزدلفہ اورعرفات کہیں بھی گیس سیلنڈر استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ 

شیئر: