برمنگھم ... آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل بلے باز عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ۔ منیجمنٹ نے عمر اکمل کو پریکٹس کرنے سے بھی روک دیا ۔ انٹرنیشنل٬ میچ کھیلنے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرناضروری ہو تا ہے ۔عمرا کمل دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بھی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر ٹیم منیجمنٹ سے تلخ کلامی کی اور کہاکہ میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔