جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے جمعرات کو ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کی پروازوں کے ٹائمنگ کے حوالے سے اپنی فروری کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کون سی پرواز اپنے مقررہ وقت کے 15 منٹ سے بھی کم وقت کے بعد روانہ ہوئی یا پہنچی ہے۔
سبق کے مطابق یہ رپورٹ مسافروں کو ایئرلائن اور ہوائی اڈے پر پروازوں کے نظام الاوقات کی تعمیل کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا اور ان کے تجربے کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایئرپورٹس پر 2030 تک سالانہ 3 کروڑ مسافروں کا ہدفNode ID: 664451
-
سعودی عرب کے پانچ ایئرپورٹس کارکردگی کے حوالے سے سرفہرستNode ID: 804436
فروری 2025 کی جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کا کنگ فھد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جیزان کا کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیوم بے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شرورہ ایئرپورٹ ٹاپ رینکنگ ایئرپورٹس میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں مملکت کے ایئرپورٹس کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سالانہ 15 ملین سے زائد مسافروں کی پہلی کیٹگری میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 86 فیصد کمٹمنٹ شرح کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسری کیٹگری 5 سے 15 ملین سالانہ مسافروں کی ہے اس میں دمام کا ملک فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اول رہا اس نے 85 فیصد کمٹمنٹ شرح حاصل کی۔
تیسری کیٹگری 2 سے 5 ملین مسافروں کی ہے اس میں جیزان کا کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 92 فیصد کمٹمنٹ شرح کے پہلی پوزیشن پر رہا۔ جبکہ نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 93 فیصد کمٹمنٹ شرح کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی یہاں سالانہ مسافروں کی آمد ورفت 20 لاکھ ہے۔
پانچویں کیٹگری ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی ہے اس میں شرورہ ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کی کمٹمنٹ کی شرح 100 فیصد رہی۔
ایئرلائنز کی سطح پر سعودی ایئرلائنز کی آمد میں 88 فیصد اور روانگی میں 90 فیصد کمٹمنٹ شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔
فلائی ناس نے آمد میں 79 فیصد اور روانگی میں 82 فیصد کی شرح حاصل کی جبکہ فلائی اے ڈیل نے آمد میں 84 فیصد اور روانگی میں 90 فیصد کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جس میں جیزان – ریاض پرواز نے ڈومیسکٹ ٹریفک میں 97 فیصد کمٹمنٹ شرح حاصل کی جبکہ ریاض – عمان پرواز 94 فیصد کی کمٹمنٹ شرح کے ساتھ بین الاقوامی پروازوں میں پہلے نمبر پر ہے۔