Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولٹری برانڈ ’انتاج‘ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح

سالانہ 185 ملین سے زیادہ مرغیوں کی پیداوار حاصل کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے اراسکو کمپنی  کے پولٹری برانڈ ’انتاج‘ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتاج برانڈ کے تحت سالانہ 185 ملین سے زیادہ مرغیوں کی پیداوار حاصل کی جائے گی۔ 
اراسکو کمپنی سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کو مرغیوں کی پیداوار کے سلسلے میں خودکفیل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے اراسکو کمپنی بہترین عالمی معیار اختیار کر رہی ہے۔ 
’انتاج‘ اپنے پولٹری فارمز میں آراسکو کمپنی کا ماڈل اپنائے ہوئے ہے۔ 
توسیعی پراجیکٹ کے بعد انتاج فیکٹری کی پیداواری استعداد سالانہ 185 ملین مرغیوں اور 200 ملین چوزوں تک ہوجائے گی۔
علاہ ازیں انکیوبیٹرز، پولٹری فارموں اور فیکٹری میں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ کوالٹی ٹیسٹ ہوں گے۔ 
اراسکو فوڈ کمپنی مستقبل کے حوالے سے یومیہ بارہ لاکھ مرغیوں کی پیداوار کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہے۔ 
یاد رہے کہ اراسکو فوڈ کمپنی کا برانڈ انتاج 2004 میں سعودی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ 

شیئر: