Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ پولٹری مصنوعات میں کسی قسم کے مصنوعی ہارمونز شامل نہیں‘

مملکت میں اس حوالے سے سختی سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے ( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ماہرخوراک ڈاکٹرعبدالعزیز العثمان نے کہا ہے کہ ’مملکت میں پولٹری مصنوعات میں کسی قسم کے مصنوعی ہارمونز شامل نہیں‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹرعبدالعزیز نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’خوراک کے طبی ضوابط کے مطابق مرغیوں یا دیگرجانوروں کی خوراک میں شامل ہارمونز کو مخصوص وقفے بعد روک دینے سے ان کے اثرات گوشت میں شامل نہیں ہوتے‘۔ 
نیوٹریشن کنسلٹنٹ نے مزید کہا کہ ’مرغیوں یا دیگرجانوروں کی خوراک میں ہارمونز کوشامل کرنے کے ضوابط متعین ہیں۔ چارے کی مقدار اور خوراک کی مقدار کے مطابق مقررہ پیمانے اورمدت کے مطابق ہارمونز دینے پران کے اثرات گوشت میں شامل نہیں ہوتے‘۔
’ ان مرغیوں یا جانوروں کا گوشت محفوظ رہتا ہے جنہیں استعمال کرنے سے جانبی اثرات انسان پرمرتب نہیں ہوتے‘۔ 
ڈاکٹرعبدالعزیز العثمان نے متنبہ کیا کہ’ ایسی مرغیاں یا جانور جنہیں براہ راست انجکشن کے ذریعے بڑی مقدار میں ہارمونز دیے جاتے ہیں ان کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم مملکت میں اس حوالے سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ پولٹری صنعتوں کو جاری پروگرام پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: