Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی الشارع الجدید ہسپتال عازمین حج کے لیے تیار 

ہسپتال میں دھوپ اور لوسے متاثرین کے لیے علیحدہ شعبہ ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ منی الشارع الجدید ہسپتال عازمین حج کو طبی معائنے اور علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’منی شاہراہ الجدید ہسپتال مشاعر مقدسہ میں دیگر ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی صحت سہولتوں میں سے ایک ہے‘۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ’ منی شاہراہ الجدید ہسپتال پچاس بستروں پر مشتمل ہے ان میں سے تیرہ ایمرجنسی، دو ریسیسیٹیشن اور 3 آئسولیشن بیڈ ہیں۔ علاوہ ازیں دھوپ اور لوسے متاثرین کے لیے علیحدہ شعبہ ہے‘۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ایمرجنسی کیسز نمٹانے کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی وارڈ کے حوالے سے خصوصی بیڈ فراہم کیے گئے ہیں‘۔
ہسپتال میں دس جنرل اور سپیشل وارڈز ہیں۔ ان میں 16 بیڈ تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق’ الشارع الجدید ہسپتال میں کڈنی یونٹ بھی ہے جو چار بستروں پر مشتمل ہے۔ ہسپتال کی لیباریٹری میں جدید ترین آلات موجود ہیں‘۔ 

شیئر: