Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ سے عازمین حج کو بسوں کے ذریعے مکہ پہنچانے کا سلسلہ جاری

ایک ماہ میں 14 ہزار سے زیادہ بسوں میں عازمین کو مکہ پہنچایا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر مازن ثروت نے کہا ہے کہ اس سال بھی پانچ ذی الحجہ کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے عازمین حج کے قافلے روانہ ہوں گے۔ تمام تیاریاں اس حوالے  سے مکمل ہیں۔
عازمین حج مکہ پہنچ کر طوف قدوم کریں گے اور پھر 8 ذی الحجہ کو منی کے لیے روانہ ہوں گے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں تمام متعلقہ سرکاری ادارے ان دنوں عازمین حج کو مکہ  روانہ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔
الھجرہ شاہراہ پر حج و عمرہ زائرین کے استقبالیہ مرکز میں عازمین حج کو مدینہ س مکہ  لے جانے والی بسوں کے قافلے ترتیب دیے جارہے ہیں۔ 


الھجرہ شاہراہ پر استقبالیہ مرکز میں  قافلے ترتیب دیے جارہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایک ماہ دوران 14 ہزار سے زیادہ بسیں عازمین حج کو مدینہ  منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچا چکی ہیں۔ 
عازمین حج کو قافلوں کی شکل میں مکہ بھجوانے کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ عازمین حج ایک طرف تو بسوں کے ذریعے مدینہ  سے مکہ جارہے ہیں۔  عازمین حرمین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے بھی مکہ مکرمہ کا سفر کررہے ہیں۔ 

شیئر: