Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

63 فیصد پاکستانی عازمین حج کو مشاعر ٹرین کی سہولت ملے گی، سینٹر طلحہ محمود

ڈی جی حج و نے وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات پر بریفنگ دی ہے( فوٹو: ٹوئٹر وزات مذہبی امور)
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحٰہ محمود نے بدھ کو پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا ہے۔
سینیٹر طلحٰہ محمود نے عازمین حج کی سہولت اور خدمت کےلیے قائم مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات پر بریفنگ دی۔
سینیٹر محمد طلحٰہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ’ 63 فیصد پاکستانی عازمین حج کو مشاعر ٹرین جبکہ37 فیصد کو بس کی سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ’ منی اورعرفات میں مخصوص مقامات پر سبز سکارف اور پاکستانی پرچم تھامے معاونین رہنمائی کریں گے‘۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ’ وزارت کے اہلکار اور معاونین خود کوعازمین کی خدمت کےلیے وقف کر دیں‘۔
انہوں نے پرائیویٹ عازمین حج کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے اور حج کے دوران بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے سعودی مکاتب کے ساتھ  کوارڈینیشن کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود حج آپریشن کی نگرانی کےلیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی عرب آمد کے بعد بیان میں سینیڑ طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ’عازمین سعودی قوانین کی پاسداری کریں۔ تمام پاکستانی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’عازمین حج کی شکایات کےلیے پورٹل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے‘۔

شیئر: