Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم چلانے والوں سے تفتیش

اسلام آباد... سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں گرفتار افراد کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)  کے حکام نے بتایا سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے والے متعدد افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، ان میں سے کچھ کو حراست میں لیا گیا ۔ کریک ڈاون جا ری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات کے بعد کی گئی ہیں۔ زیرحراست افراد میں کامونکی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیصل رانجھا اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔تحریکِ انصاف جماعت کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت سائبر کرائم کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ 

 

شیئر: