Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقوف عرفہ کے دن کی تصویری جھلکیاں

لاکھوں فرزندان اسلام نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی قیام کیا۔
الرحمہ پہاڑ پر حجاج کرام نے رب تعالی سے عفو درگرز طلب کرتے ہوئے دعائیں مانگیں۔
اردونیوز کے فوٹوگرافر محمد المانع، علی خمج اور سعد الدوسری نے ان لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

میدان عرفات میں شدید گرمی کے باوجود لاکھوں فرزندان اسلام دن بھر دعاؤں میں مصروف رہے۔ (فوٹو: اردونیوز)


جبل الرحمہ پرآمد ورفت کے لیے راستے جدا رکھے گئے ہیں۔ (فوٹو: اردو نیوز)


حجاج کی بیشتر تعداد جبل الرحمہ کی چوٹی پرموجود رہی۔ (فوٹو: اردو نیوز)


میدان عرفات میں سکاوٹس کے علاوہ سکیورٹی اہلکار بھی حجاج کی خدمت میں مصروف رہے۔ (فوٹو: اردو نیوز)


وزارت صحت کی جانب سے وقوف عرفات کے موقع پر چھتری استعمال کرنے کی تاکید کی جاتی رہی۔ (فوٹو: اردو نیوز) 


میدان عرفات میں لوگوں کی آمد ورفت کے لیے راستے مخصوص کیے گئے (فوٹو: اردو نیوز)

 

شیئر: