سعودی عرب کے آسمان پر اس سال پہلی مرتبہ پیر کی رات ’سپرمون‘ دیکھا گیا۔
سعودی عرب اور عالم عرب کے آسمان پر غیر معمولی حجم کا چاند نظر آہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ 362.146 کلو میٹر کا ہو تو ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے عربی میں ’القمر العملاق‘ کہا جاتا ہے۔
پیر کی رات دیکھے جانے والا چاند معمول سے کہیں زیادہ کرہ ارض کے قریب ہے۔
قبل ازیں جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابو زاھرہ نے کہا تھا کہ ’چاند سورج غروب ہونے پر جنوب مشرقی افق سے نمودار ہوگا۔ ممکن ہے فضائی غلاف میں گردو غبار چھا نے کی وجہ سے نارنجی رنگ کا ہو‘۔
#صور_واس | القمر العملاق يزين سماء تبوك.#واس_عام pic.twitter.com/72c4YWqER8
— واس العام (@SPAregions) July 3, 2023