مدینہ میں ہوا کو معطر کرنے کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال
مدینہ میں ہوا کو معطر کرنے کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال
بدھ 5 جولائی 2023 19:38
حجاج کے بیٹھنے کے مقامات بھی معطر ہوا کا اہتمام کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حجاج کے زیر استعمال راستوں پر ہوا کو معطر کرنے کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال شروع کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کے شمال میں واقع شاپس کے قریب حجاج کے بیٹھنے کے مقامات بھی معطر ہوا کا اہتمام کیا ہے۔
مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کے اطراف شہر کے منظر کو بہتر بنانے اور زائرین کے آرام کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
ان اقدامات میں سڑکوں کے ساتھ شجر کاری، بیٹھنے کے لیے خصوصی مقامات، بنچوں کی تنصیب، فٹ پاتھوں پر سائبانوں کا انتظام، پیدل چلنے کے راستوں پر ماربل کی تنصیب جو گرمی جذب کرتے ہیں اور مرکزی علاقے میں غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد نبوی کے شمالی ، جنوبی اور مغربی صحن دن کے وقت 245 خود کارچھتریوں سے ڈھکے رہتے ہیں۔
پھوار والے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں جو درجہ حرارت کو کم کرتے ہیں۔