سعودی وزارت ثقافت کی سکالرشپ کےلیے درخواست کی تاریخ میں توسیع
وزارت نے سکالرشپ کا آغاز مئی 2022 میں کیا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت نے سعودی آرٹ ہسٹری سکالرشپس کے لیے درخواست کی مدت میں 9 اگست 2023 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سکالرشپ سعودی فنون کی ترقی اور ان پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی حمایت کرتی ہے۔ تنقیدی، فلسفیانہ اور ثقافتی وژن جو مملکت میں تخلیقی صلاحیتوں کو تشکیل دیتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سکالرشپ کا آغاز مئی 2022 میں کیا گیا تھا اور اس نے مملکت میں فنون لطیفہ کی تاریخ کے متعدد تحقیقی شعبوں کا احاطہ کیا ہے جس میں ہر قسم کے بصری فنون، پرفارمنگ آرٹس، موسیقی اور سنیما شامل ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق تحقیق کی معاونت کے ساتھ ساتھ، سکالرشپ مملکت میں تخلیقی، ثقافتی اور فنکارانہ شعبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سکولوں اور آرٹسٹک رجحانات کی نگرانی کرتی ہے۔
سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ درخواست دہندگان کے پہلے مسودے کی منظوری کے بعد گرانٹ کی نصف رقم فراہم کرے گی، بقیہ رقم مکمل تحقیق کے جمع اور منظور ہونے کے بعد، وزارت کو جمع کرائی گئی اشاعت کی قبولیت کے بیان کے ساتھ۔
سعودی عرب میں فنون لطیفہ کی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی محققین کے ساتھ تحقیقی خلا کو پُر کرنے کے علاوہ سکالرشپ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔