سعودی وزارت ثقافت نے فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق معاہدے کا مقصد ثقافت اور آرٹ کے شعبے میں افرادی قوت کا فروغ، مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی بڑھانا، ثقافت کے شعبے میں روزگار پر توجہ مرکوز کرنا اور متعدد شعبوں میں تعاون کا استحکام ہے۔
فریقین ایسے اقدامات کریں گے جن سے مقامی عملے کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں مثالی کاروبار کرنے والوں اور ان کی پیشہ ورانہ حیثیت مضبوط ہوگی۔
وزارت ثقافت مختلف سرکاری و نجی اور بغیر منافع والے اداروں کے ساتھ شراکت بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ یہ معاہدہ اسی پالیسی کا حصہ ہے۔