Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی خطاطی کا سال 2021 ہو گا، سعودی وزارت ثقافت

توسیع کے سبب خطاطی کے قدیم فن کو مزید تقویت ملے گی(فوٹو عرب نیوز)
کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سعودی عرب میں عرب خطاطی کا سال 2021 کردیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت ثقافت کی جانب سے قبل ازیں سال 2020 کو عربی خطاطی کےطور پر خاص مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کے ایک ٹویٹ میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بحران پر قابو پالیں گے اور اپنے خوابوں کو پورا کریں گے(فوٹو عرب نیوز)

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹ رہی ہے اور غیر معمولی حالات کی وجہ سے عربی خطاطی کے سال کو 2020 کے بجائے 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ اہم اس بحران پر قابو پالیں گے اور اپنے خوابوں کو پورا کریں گے۔
بہت سارے سعودی خطاط نے وزیرثقافت کے ٹویٹ اور آفیشنل ہیش ٹیگ کا مثبت جواب دیا ہے۔

فیصلے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے الفاظ شیئر کئے گئے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور حوصلہ افزائی کے الفاظ شیئر کئے ہیں۔ جیسا کہ گھر رہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا، یہ بھی گزرے گا اور صبر کرنا ایک خوبی ہے۔
دنیا بھر میں موجود فنکاروں اور خطاط کی حوصلہ افزائی کے لیے سعودی شناخت کے حوالے سے خطاطی کا سال رکھا گیا تھا۔ اس میں عربی خطاطی کی اہمیت اور تاریخ کو اجاگر کیا گیا تھا۔

وزارت ثقافت کے زیراہتمام کئی اہم پروگراموں کو ملتوی کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت ثقافت نے اس اقدام کے بارے میں تفصیلات سوشل میڈیا اور عوامی بل بورڈز پر تشہیری مہم جاری کی تھی۔
نیشنل تھیٹر کے افتتاح کے موقع پر اس کے بارے میں خاص طور پر بوتھ لگایا گیا تھا جس میں آنے والوں نے مقامی عربی خطاط اور آرٹ ورک کرنے والوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور انہیں اپنی یادداشتیں بھی دیں۔

نیشنل تھیٹر کے افتتاح پر اس بارے میں خاص بوتھ لگایا گیا تھا(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ عربی خطاطی پر مرکوز خیالات اور منصوبوں پر تجاویز پیش کرنے کے لیے پورے سعودی عرب سے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے مابین مقابلے تھے۔
عربی خطاطی کے مقابلے جیتنے والوں کو خطاطی کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کے مواقع میسر کئے جانے بھی شامل ہیں۔
وزارت ثقافت کے ترجمان عبدالکریم الحمید نے بتایا ہےکہ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو جزوی اور مکمل کفالت اور میڈیا کی مدد فراہم کی جائے گی۔

اس فن سے منسلک لوگ مزید بہتر طریقے سےحصہ لے سکیں گے(فوٹو عرب نیوز)

خطاطی کے سلسلے میں اس تقریب سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے میں سرکاری کوششوں کے باعث وزارت ثقافت کے زیراہتمام کئی اہم پروگراموں کو ملتوی کیا گیا ہے۔
عبدالکریم الحمید نے مزید کہا ہے کہ اس توسیع کے سبب خطاطی کے قدیم فن کو مزید تقویت ملے گی اور معاشرے میں اس فن سے منسلک لوگ مزید بہتر طریقے سے اس میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عربی خطاطی کے لیے اندراج کرانے یا مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ
https://engage.moc.gov.sa/calligraphy پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: