Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری، مزید افراد گرفتار

تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد بپلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ منشیات سے متعلق جرائم پر مزید افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جازان ریجن میں سعودی شہری کو منشیات کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور سبق کے مطابق جازان ریجن کے العیدابی سیکٹر میں پولیس نے ایک یمنی شہری کو حراست  گرفتار کیا ہے۔ گاڑی میں چھپائی گئی 450 کلو گرام قات( نشہ آور پتے )  برآمد کرلی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا۔ وہ اپنے مکان کو منشیات کی تشہیر اور فروخت کا ٹھکانہ بنائے ہوئے تھا۔
ایس پی اے کے مطابق جازان کے ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 150 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ میں ایک ایتھوپین کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایتھوپین شہری سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پایا گیا۔
عیسر ریجن کے الربوعہ میں سرحدی محافظوں نے 36 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ایتھوپین شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
تمام ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بپلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: